Sunday, May 30, 2021

فضل الرحمان اپنی سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں: فواد چوہدری

 فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ اپوزیشن کنفیوز، مایوس اور منشتر ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی بیٹھک سےصرف جلسہ، تقریر اور پریس کانفرنس برآمد ہوئی۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسے جلوسوں کی بجائے تعمیری اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دے،حکومت نے باربار اپوزیشن کو دعوت دی، آئیں اور پارلیمان میں انتخابی اصلاحات پر بات کریں۔

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم اجلاس کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم میں واضح تضاد ہے، ایک دھڑا جلسہ جلسہ کھیلنا چاہتا ہے، دوسرا پارلیمنٹ کے اندر بات چیت کا بیان دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنی سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں، شہبازشریف اور راگ گا رہے ہیں، فضل الرحمان کچھ اور ساز بجا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرنے والے دھاندلی زدہ نظام کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fWCyAB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times