پاکستان نے افغانستان کے صوبے لوگر میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کے واقعے میں بہت سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ پاکستان کی حکومت اورعوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت اورعوام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان مدد جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کار بم دھماکہ صوبہ لوگر کے دارالحکومت پلِ عالم میں صوبائی کونسل کے دفتر کے قریب ہوا تھا۔
افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے قریب میں واقع اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gX3Cls
0 comments: