Saturday, May 1, 2021

رحیم یار خان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان فرار

 رحیم یار خان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان فرار

رحیم یار خان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان شیخ زاید اسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے دو ملزمان ریاض اور امان اللہ دریشک کو ہتھکڑیاں لگا کر کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے شیخ زاید اسپتال لایا گیا تاہم پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت سے ملزمان ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کا تعلق راجن پور سے تھا اور وہ جسمانی ریمانڈ پر تھے، ملزمان موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس ایچ اور تھانہ ائیر پورٹ کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3t9jZOm

0 comments:

Popular Posts Khyber Times