Thursday, May 20, 2021

حکومت نے ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کر دی، شہباز شریف

حکومت نے ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کر دی، شہباز شریف

چارسدہ میں بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں کئی بار گرفتار ہوا، پہلے 1996 میں گرفتار کیا گیا تھا، نواز شریف کے ساتھ اٹک جیل میں رکھا گیا، لانڈھی جیل میں بھی نواز شریف کے ساتھ جیل کاٹی، جیلیں کاٹ رہے ہیں کیا یہ…

انھوں نے دعویٰ کیا کہ جیل میں عمران خان کے کارندے آئے، ان کا نام نہیں لوں گا، انھوں نے کہا اس کو زمین پر سلاؤ، عام قیدیوں کے ساتھ رکھو، پھر جیل انتظامیہ کے لوگ میرے پاس آئے، اور مجھے کمر کی تکلیف کے باوجود جیل میں پہلی رات زمین پر سلایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا تاریخ میں اتنی بدترین حکومت نہیں دیکھی، رنگ روڈ منصوبے میں ایکسٹینشن کی خود عمران خان نے اجازت دی، ویڈیو موجود ہے جس میں عمران خان خود اجازت دے رہے ہیں، جب شور مچا تو یو ٹرن لینا شروع کر دیا، ان کی عادت ہے یوٹرن لینے کی۔

ان کا کہنا تھا رنگ روڈ اسکینڈل پر ن لیگ نے واضح مؤقف اختیار کیا، میرے دورمیں رنگ روڈ منصوبے کی پلاننگ 2016-17 میں ہو چکی تھی، ڈاکٹر توقیر کو منصوبے سے متعلق انتہائی ایمان دار پایا، ڈاکٹر توقیر سے متعلق کوئی بات سامنے آتی تو میرے دور میں آنی چاہیے تھی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا جس طرف دیکھیں ہر طرف اسکینڈل ہے، مہنگائی اور ویکسین کی بات کریں تو چور ڈاکو کہا جاتا ہے، حکومت نے ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کر دی، لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے، حکومت نے ویکسین کا انتظام نہیں کیا، کرونا نے ملک میں تباہی مچا دی، حکومت کو چاہیے تھا راتوں رات جہاز بھیج کرجہاں سے ویکسین ملتی لے کر آتی، لیکن ویکسین کا نام لیں تو چور ڈاکو کہا جاتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bH1j2C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times