Wednesday, April 28, 2021

چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، جوبائیڈن

جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ امریکا ایک بار پھر دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے۔

کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے فوج واپس بلانے کا یہی وقت ہے، ہمیں پاکستان اور افغانستان کےدرمیان اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، امریکا پھر سے آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی قیادت کے لیے تیارہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 16 برس سے بڑی عمرکا ہر امریکی اس وقت ویکسین لگواسکتا ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے عوام کے لیے لاکھوں نوکریاں بھی پیدا کرنے کا اعلان کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nujA85

0 comments:

Popular Posts Khyber Times