کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ڈائننگ پر پابندی کے باوجود افطار پارٹی میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر عادل ایوب کی مدعیت تھانہ سربند میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں نجی ریسٹورٹ کے مالک اور مینیجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
افطار پارٹی کا اہتمام پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا اور اس افطار پارٹی میں صوبائی وزیر کے ساتھ پارٹی کارکنان بھی شریک تھے۔
ہوٹل انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ہم سے صرف ریسٹورنٹ کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے ساتھ باورچی اور کھانے کا سامنا لے کر آئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں جو بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tVF0gt
0 comments: