پشاورکے علاقے حیات آباد فیز 6 میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے علاقے میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث علاقے میں لاک ڈاؤن لگایاگیا ہے۔
سی سی پی او عباس احسن نے شہریوں سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیز 6 کے داخلی و خارجی راستوں پر صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کے ساتھ نرمی کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QrRM8k
0 comments: