Monday, April 26, 2021

کورونا ایس او پیز، شادی ہالز، بزنس سینٹرز اور بیوٹی پارلرز مکمل بند، نوٹیفکیشن جاری

شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا جو 17 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق شام 6 بجے سےصبح سحری تک تمام کاروبار بند رہیں گے اور کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سےشام 6 بجے تک ہوں گے، سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ تمام نجی سرکاری تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میرج ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، مزارات، بیوٹی پارلرز ،تھیم پارکس، امیوزمنٹ پارکس اور سینما مکمل بند رہیں گے جب کہ جمعہ اور اتوار کو صوبے میں تمام کاروبار اور شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سندھ حکومت کے سرکاری دفاتر میں 20 فیصد عملہ صبح 9 سے 2 بجے تک ڈیوٹی پر موجود ہوگا، وفاقی حکومت اور نجی ادارے 50 فیصد عملہ بلانے کے پابند ہوں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے انٹر سٹی پر 30 اپریل سے پابندی ہوگی جب کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر سوار کرنا ہوں گے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسپتالوں میں ایکٹو سرجری پر پابندی ہوگی، تراویح کے اجتماع اور یوم علیؓ کے جلوس قومی اتفاق رائے کی بنیاد پر ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aIVfpF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times