Tuesday, April 27, 2021

صوبے بھرمیں کورونا کا پھیلاؤ، بلوچستان حکومت کی تجارتی مراکز لاک ڈاؤن ایام میں تبدیلی

بازار

بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تجارتی مراکز مکمل بند کرنے کے ایام میں تبدیلی کردی۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ کی جانب سے تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کو بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اب بلوچستان حکومت نےکورونا وائرس کے پھیلاؤکی روک تھام کے سلسلے میں صوبے میں تجارتی مراکز جمعرات اور جمعہ کو بند رکھنے کانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تاجر برادری کے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں جس کے بعد اب تجارتی مراکز جمعرات اور جمعہ کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sWDF7Q

0 comments:

Popular Posts Khyber Times