
این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی کامیابی پر ن لیگی کارکنوں کی جانب سے جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ڈسکہ میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر ن لیگ کے کارکن جشن منارہے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں۔
ڈسکہ میں ن لیگ کے الیکشن ہال کے باہر شیروں کا فتح کا جشن ❤️❤️❤️#PMLN_NA75#دیکھو_دیکھو_شیر_آیا pic.twitter.com/wbZoV0hMOA
— Tehreem Altaf Rana (@TehreemAdvocate) April 10, 2021
اس کے علاوہ بھی حلقے کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے دفاتر کے باہر کارکنان کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں آتش بازی بھی کی جارہی ہے۔
#وَتُعِزُّمَنٌ_تَشَاءوَتُذِلُّ_مَنٌ_تَشاء
— R HASHMI**RWP** (@Hashmi33133) April 10, 2021
میری طرف طرف سیدہ نوشین افتخار صاحبہ کو وقت کے فرعونوں کو زِلت امیز شکست دینے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام?
Congratulations #SyedZadi#DaskaNawazKa ?✌ pic.twitter.com/ylYB02uMqP
خیال رہےکہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تمام 360 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار نوشین افتخار 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 92 ہزار 19 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d7TOD2
0 comments: