
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اصغر خان کیس کے حوالے سے کہا اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، وزیر داخلہ کولکھا ایف آئی اے کا مؤقف پی ٹی آئی مؤقف کے برعکس ہے۔
اصغر خان کیس میں FIA کا رویہ حیران کن ہے، میں نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں FIA کا موقف PTI کے موقف کے بالکل برعکس ہے، اصغر خان کیس میں ملوث تمام لوگوں کو قرار واقعی سزا پاکستان میں جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہےایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 23, 2019
فوادچوہدری کا کہنا تھا کیس میں ملوث افراد کو سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، کیس میں ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔
مزید پڑھئے: اصغرخان کیس: وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد، چار ہفتے میں نئی رپورٹ طلب
گذشتہ روز سپریم کورٹ نےاصغرخان کیس بند کرنے کےلئے ایف آئی اے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کردی تھی ، اعلی عدالت نےایف آئی سے چار ہفتے میں نئی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا تھا ہمارا فیصلہ ہے،عمل درآمد ضرور کرائیں گے، ایک فریق رقم لینے سے انکار کررہا ہے تو کیا کیس ختم کردیں؟ انکوائری میں کیا یہ سوال کیا گیا کہ رقم کس کےذریعے دی گئی۔
اس سے قبل ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ سے مدد مانگی تھی ، ایف آئی اے نے رپورٹ میں کہا تھا کہ سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کی تحقیقات میں کسر نہ چھوڑی، رقوم تقسیم کرنے والے افسران کے نام ظاہر نہیں کیےگئے، کسی نے پیسوں کی تقسیم قبول نہیں کی جبکہ رقوم کی تقسیم میں ملوث اہلکاروں سے متعلق نہیں بتایا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UupIwY
0 comments: