Wednesday, April 24, 2019

عوام کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہیں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 16 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسمنٹ سے صارفین کو 28کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Gv8hav

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times