Sunday, April 4, 2021

سندھ میں آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ

سندھ میں آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے

سندھ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آٹھویں جماعت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کلاسز 6 اپریل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعید غنی نے مزید بتایا کہ آٹھویں جماعت تک کلاسز میں تعلیمی سلسلہ آئندہ 15 روز تک معطل رہے گا تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ منگل کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزراء اور این سی او سی حکام مل کر فیصلہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ukHhBJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times