Monday, October 14, 2019

بابراعظم کا ایک اور منفرد اعزاز، پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

بابراعظم کا ایک اور منفرد اعزاز
قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم ایک سال میں 3 ٹی ٹونٹی سنچریز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے سندھ کے خلاف 102 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

رواں سال میں انہوں نے تیسری سنچری بنائی اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اس سے قبل احمد شہزاد نے 2012ء اور کامران اکمل نے2017ءمیں سال میں 2،2ٹی ٹونٹی سنچریاں بنانے کا ملکی ریکارڈ بنایا تھا۔

بابر اعظم زیادہ ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، کامران اکمل اور احمد شہزاد 4،4 سنچروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ایک سال میں زیادہ سنچری بنانے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی (2016ء) اور کرس گیل 4،4 سنچری بنا چکے ہیں، ایرون فنچ (2018ء)، ڈیوڈ وارنر (2011ء) اور مائیکل کلنگر (2015ء) نے 3،3 تھری فیگر اننگز ایک سال میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یاد رہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری کے باوجود سنٹرل پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/329eeU9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times