Saturday, April 3, 2021

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا فواد چوہدری نے بتا دیا

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا فواد چوہدری نے بتا دیا

وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔وزارت کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کونظر آجائے گا اور پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔

پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان کا چاند اسلام آباد،لاہور، پشاور اور کراچی میں واضح نظر آئے گا۔ دوسری جانب علماء نے روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانا جائزہ قرار دیا ہے۔

 دارالافتا پاکستان و سعودی عرب اور جامعہ الا زہر نے کورونا ویکسین روزہ میں لگوانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں جاری فتوی کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہر انسان کو کورونا ویکسین لگوانی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور شریعت بھی احتیاط کا حکم دیتی ہے۔ عوام اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PXsQVC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times