
وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کو دعوت نہ ملنے پر ہونے والے شور پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ ملنے کے حوالے سے ہونے والے شور پر حیران ہوں، ہماری حکومت اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور انہیں صاف اور گرین پاکستان فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کلین گرین پاکستان، بلین ٹرین سونامی، قدرتی بنیادوں پر حل اور دریاؤں کی صفائی جیسے اقدامات اٹھائے، خیبر پختونخوا سے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا اور گزشتہ 7 سالوں کے دوران بہت تجربہ حاصل کیا، ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا گیا اور سراہا گیا، اگر کوئی بھی ریاست ہم سے سیکھنا چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
I am puzzled at the cacophony over Pak not being invited to a climate change conf! My govt's environment policies are driven solely by our commitment to our future generations of a clean & green Pakistan to mitigate the impact of climate change.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اقواممتحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے پہلے ہی ترجیحات طے کر لی تھیں، اگر بین الاقوامی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے تو تعاون کر سکتے ہیں۔
Hence our initiatives of Green Pak, 10 bn-tree tsunami, nature based solutions, cleaning up our rivers etc. We have gained vast experience in 7 yrs, beg with KP, & our policies are being recognised & lauded. We are ready to help any state wanting to learn from our experience.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے پہلے ہی ترجیحات طے کر لی تھیں، اگر بین الاقوامی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے تو تعاون کر سکتے ہیں۔
I have already laid out priorities for the UN Climate Change Conference 2021 - COP26 - if the international community is serious about countering impact of climate change.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 3, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31HUyIj
0 comments: