
وزیراعظم عمران خان 8 اپریل کو دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، کانفرنس بنگلہ دیش کی طرف سےورچوئل منعقدکی جارہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ورچوئل کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزرا کونسل بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی ایٹ کانفرنس کا موضوع ’بدلتی ہوئی دنیا کے لیے اشتراک: نوجوانوں اورٹیکنالوجی کو تقویت دینا‘ ہو گا۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بنگلادیش میں ہونے والی ڈی ایٹ کانفرس میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملیشیا، نائجیریا، ترکی اور پاکستان‘ کے سربراہ شرکت کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PzG9M8
0 comments: