
لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں منظور کرتے ہوئے کیس کا پہلے سےمحفوظ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
دو رکنی بینچ نے 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض احد چیمہ کی رہائی کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) بھی ایل ڈی اے سٹی کیس میں احد چیمہ کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا حکم دے چکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uv3Gwp
0 comments: