Wednesday, April 7, 2021

مہنگائی سے سسکتے عوام کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی سے سسکتے عوام کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اور ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cW7f8Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times