Tuesday, April 20, 2021

50 سے 59 سال کی عمرکے افراد کیلئے ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی

وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 50 سے 59 سال تک کی عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن مہم آج سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایک بیان میں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کوروناکی صورت حال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جارہا ہے، ویکسی نیشن سینٹرزپر عملے کی تعداد بھی بڑھادی ہے ،لوگ تصدیقی کوڈ ملنےکے بعد ہی ویکسی نیشن سینٹرزپر تشریف لائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں، حکومت اور عوام مل کرکورونا کو شکست دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام مزید معلومات کے لیے 1033 پرکال یا رجسٹریشن کے لیے 1166پر میسیج کرسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3n64ULX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times