بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 20.4فیصد ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 23.7 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں 695 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کوئٹہ سے 118، خضدار سے 19، لسبیلہ، جعفر آباد، قلعہ عبداللہ، قلات اور نصیر آباد سے ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔
حکام کے مطابق صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 20.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 945 ہو گئی ہے اور صوبے میں فعال کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 1249تک پہنچ گئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 144مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 464 ہو گئی ہے، صوبے میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 233ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کے لیے497 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے 118مریض سامنے آئے، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23.7 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 111 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 11 طلبا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3t5AiMg
0 comments: