Saturday, December 14, 2019

پی آئی سی حملہ کیس میں وزیر اعظم کے بھانجے رنگِ ہاتھوں پکڑے گئے، اہم پیشرفت سامنے آگئی

 وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء کے حملے سے متعلق قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی آئی سی حملہ کیس کی ایف آئی آر میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو بھی نامزد کردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق حسان نیازی پی آئی سی پر حملے کے وقت توڑ پھوڑ میں پیش پیش تھا، اسے مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا گیا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ اب تک پانچ چھاپے مارے گئے ہیں تاہم حسان نیازی تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ پی آئی سی پر حملے کی ویڈیوز اور تصاویر میں حسان نیازی کی موجودگی ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں اور ان کے ماموں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سانحہ پی آئی سی: وکلاء ایک بار پھر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، بڑی خبر نے سب کو پریشان کر دیا

یاد رہے کہ وکلاء رہنماﺅں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ کر ڈاکٹرزسے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کوپھول پیش کئے۔ وکلاء ڈاکٹرز ملاقات کے بعد دونوں برادریوں میں برف پگھلنے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38BODa7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times