
رپورٹ میں دعا منگی اور دوست حارث سمیت دیگر افراد کے موبائل فون ڈیٹا کی تفصیلات شامل ہیں، موبائل ڈیٹا یو ایس بی میں دیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کچھ شواہد ایسے ملے ہیں جو ملزمان کی گرفتار ی میں مدد دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی سے اغوا ہونے والی قانون کی طالبہ دعامنگی کے اغوا کار اٹلی کا نمبر استعمال کرکے 20لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔کراچی کے علاقی ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کے اغوا کاروں کے نمبر کا سراغ لگا لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: دعا منگی کے اغواء کیس میں پولیس کو ملی اہم کامیابی، گتھیاں سلجھنے لگیں
یاد رہے کہ دعا منگی کا اغوا کیس میں پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور تفتیشی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2smpS15
0 comments: