Saturday, March 13, 2021

مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول نا ہوئی تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں جب کہ عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہ و بکا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3coi4PC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times