Saturday, March 13, 2021

سینیٹ الیکشن اوپن کرا دیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیےختم ہوجاتا، چوہدری سرور

چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن کرا دیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیےختم ہوجاتا۔

گورنر ہاوس میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں اس لیے جب تک قانون میں تبدیلیاں نہ آئیں یہ دھندا چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ فیصلہ حق میں آئے تو عدالتیں درست، مخالف آئے تو غلط، نئی قانون سازی سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی، اوپن بیلٹنگ کی قانون سازی کے لیے اپوزیشن آج ہی آجائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eHYAbD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times