
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ سینیٹرز میں کمزوریاں ہیں۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہر جماعت اپنی صفوں میں جائزہ لے گی کہ کون سے سینیٹروں نے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں سمجھوتا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں جس کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کی گئی تو اپوزیشن ضرور اس پر غور کرے گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومت کے امیدواروں کی کامیابی ہوئی جب کہ پی ڈی ایم کے امیدوار دونوں الیکشن ہار گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3t9Ao5Q
0 comments: