Thursday, March 18, 2021

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے پرائیوسی سیٹنگز میں سختی کر دی

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے پرائیوسی سیٹنگز میں سختی کر دی

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بچوں کی حفاظت کے لیے پرائیوسی سیٹنگز میں سختی کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ اب بڑے اٹھارہ سال سے کم عمر صارفین کو ان کی اجازت کے بغیر میسج نہیں بھیج سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق میسج بھیجنے کی صورت میں انسٹا آپ کو نوٹیفیکشن کے ذریعے بتائے گا کہ آپ اس اکاؤنٹ کو اس وقت تک میسج نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ آپ کے فولو نہ کر لے۔

انسٹاگرام کی شرائط کے تحت اکاؤنٹ رکھنے کے لئے صارف کی عمر تیرہ سال لازمی ہونی چاہیے۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ چار افراد کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیچر کی آزمائش دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی اور تین ماہ بعد اسے متعارف کرادیا گیا ہے۔

انسٹاگرام میں لائیو روم کو استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کرکے انسٹاگرام کیمرا اوپن کرنا یا نیچے پلس کے آئیکون پر کلک کرنا ہو گا۔

فیچر میں افراد کا اضافہ کورونا کی وجہ سے ویڈیو کالنگ کے رجحان کے بڑھنے کے بعد کیا گیا۔


قبل ازیں سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر 4 گھنٹوں تک لائیو ویڈیواسٹریمنگ کا آپشن فراہم کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا دورانیہ 60 منٹ سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردیا گیا تھا۔ اسٹریمنگ کے دورانیے میں اضافے کا فیچر دنیا کے بھر میں انسٹاگرام صارفین کو دستیاب ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ePydjZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times