Thursday, March 18, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں جب کہ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں 2،2 ارکان ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیے جانے کا امکان ہے اور پیپلزپارٹی 25 سینیٹرز کے دستخط والی درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ میں دے گی۔

واضح رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک کے اجلاس میں سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے معاملے پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات سامنے آئے جس میں (ن) لیگ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی اپنا اپوزیشن لیڈر لانے پر مُصر ہے۔

پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر بھی اختلافات ظاہر ہوچکے ہیں جس کےباعث 26 مارچ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30V8m1W

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times