Wednesday, March 31, 2021

مریم نواز کی نئی سفارت کاری کی کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب ہے

مریم نواز کی نئی سفارت کاری کی کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب ہے

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کے کوئی سگنل نہیں آ رہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نئی سفارت کاری کی کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب…

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جواب ایک ہی ہے لوٹا ہوا مال واپس کریں اس کے بعد جہاں جانا ہے جائیں۔ کسی بھی صورت NRO نہیں ملے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو جلد سے جلد صحتیاب کرے اور وہ اپنے ہوں یا پرائے اللہ سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

شہباز گل نے کہا کہ ایسے لوگ جو سیاسی بیمار ہیں اور جو اپنی ہزیمت سیاسی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے جعلی اور جھوٹی بیماری کا دعویٰ کر کے منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rDjr2u

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times