Sunday, March 26, 2023

عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

عمران خان 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان 7 مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوگئے اور ان کا قافلہ موٹروے پر کالا شاہ کاکو کراس کرگیا ہے۔

عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کےدوران درج مقدمات سمیت 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج عمران خان پر درج 7 مقدمات میں ہم ان کی عبوری ضمانت کروایں گے، پچھلی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی صورت حال کے بر عکس ہم سیدھا ہائی کورٹ میں جا رہےہیں‘۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ تمام مقدمات میں کل ہی دائری ہو گی اور کل ہی عبوری ضمانت لیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کرے گی۔

اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ ’عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلے کی طرح طرز عمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/MNL7yqO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times