
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے اوپر سیاہی پھینکنے اور انڈے مارنے والوں کو معاف کر دیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’مجھ پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔
شہباز گل نے لکھا گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پرمجھ پرحملہ کیا گیا۔ اخلاق سے گرے لوگ دیہاڑی دار افراد کا استعمال کر رہے ہیں۔
کل عدالت میں لیگی قیادت کی ایماء پرمجھ پرحملہ کیا گیا. اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں-میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔پولیس سے گذارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 16, 2021
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لے رکھا ہے۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے اور شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔
شہباز گل پر سیاہی پھینکنے میں ملوث گرفتار افراد کو ضلع کچہری مجسٹریٹ وسیم افتخار کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
ملزمان میں غلام عباس، عتیق اور طارق جنید شامل ہیں۔ لیگی کارکنوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lnfPzX
0 comments: