Thursday, September 8, 2022

عمران خان کا مقصد اداروں پر دباؤ ڈال کر رعایتیں لینا ہے: شیری رحمان

شیری رحمان
وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقصد اداروں پردباؤ ڈال کر رعایتیں لینا ہے۔

وفاقی وزیرشیری رحمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عمران بچاؤ بیانیہ کا مقصد ادروں پر دباؤ ڈال کر ان کو متنازع بنانا اور رعایتیں لینا ہے۔ انہوں نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لاڈلہ سرے عام ادروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے۔ الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں تو معافی مانگے۔ عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں؟ اب کہتے ہیں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف یہ کس طرح کی بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا ہے؟ اب یہ مسلسل آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر جلسوں میں باتیں کر رہے ہیں۔ تقرری کے معاملے پر پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے۔ ان کے بیانات تقرری کے معاملے کو متنازع بنانے کے مترادف ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/yAUbpMW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times