
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنی پیغام میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت سے آزادی کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ آج کے دن مقبوضہ کشمیر کےعوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vTQItq
0 comments: