
عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات کی رہاست کویت میں ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کویتی کابینہ نے وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحماد الصباح کی زیر قیادت اجلاس میں ریاست میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث 1 ماہ کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔
7 مارچ سے لگنے والا کرفیو ملک بھر میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔
کابینہ نے بیوٹی پارلر، جم اور ہیلتھ کلبوں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کو اتوار 7 مارچ کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی بھی منظوری دی ہے۔
یہ اجازت اس شرط پر دی گئی ہے کہ جب کرفیو شام 5 بجے سے اتوار کی صبح 5 بجے تک شروع ہوتا تو بیوٹی پارلر، جم اور ہیلتھ کلبوں کو بند کر دیا جائے گا۔
3 فروری کو کابینہ نے رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ریاست میں ریستوران ، استقبالیہ ہال بند رکھنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے اقدامات کے تحت ہیلتھ کلبوں ، جموں کے علاوہ سیلونوں ، دکانوں اور بیوٹی پارلرز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3e7QyIJ
0 comments: