Sunday, January 3, 2021

اسلام آباد سے ایڈووکیٹ حماد سعید کو گھر سے اغوا کر لیا گیا

 ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار

تھانہ ترنول کے علاقے جی 16 تھری سے ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔

ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق وکیل کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر اغوا کیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے حماد سعید ڈار کے اغوا کے خلاف عدالتی کارروائی کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد بار اعلامیے کے مطابق وکلا 4 جنوری کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اسلام آباد پولیس سے مغوی کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rKcBJX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times