Sunday, January 3, 2021

مختلف اشیاء پر نئی فیسیں مقرر، سی پورٹس اتھارٹی کا اہم اقدام

سی پورٹس

سعودی سی پورٹس اتھارٹی نے یکم جنوری سے مختلف اشیاء پر نئی فیسیں مقرر کردیں تاہم وہ علاقائی مارکیٹس کی نسبت کم ہیں۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کی سی پورٹس اتھاڑتی کی جانب سے نئی فیسوں کا نفاذ ملکی و علاقائی بندرگاہوں میں نافذ فیسوں کے تقابلی جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

سی پورٹس اتھارٹی (الموانی) نے یکم جنوری 2021 سے نافذ ہونے والی نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق مختلف اشیاء پر عائد کی جانے والی نئی فیسیں سرمایہ کاروں کےلیے مفید ثابت ہوں گی اور درآمد و برآمد کرنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

سعودی سی پورٹس اتھارٹی کے اس اقدام سے ساڑھے 900 سے زائد نئی آسامیاں پیدا ہوں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LiC2kJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times