
پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، پی آئی اے ترجمان نے ملازم کے غائب ہونے کی تصدیق کردی۔
پی آئی اے کا ملازم کینڈا جاکر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فضائی میزبان خود غائب ہوا ہے۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔
کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دے دی، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا۔
پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک فرد کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j0WrYD
0 comments: