Saturday, January 30, 2021

مفتاح اسماعیل نے 33 گاڑیاں خریدنے سے متعلق اپنی بات پر معذرت کر لی

مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 33 گاڑیاں خریدنے سے متعلق اپنی بات پر معذرت کر لی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت پر الزام لگایا کہ سرکاری گاڑیاں بولی کے ذریعے فروخت کی گئیں تو اس کے بعد 33 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خرید لی گئیں۔

وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری بھی مدعو تھے، انھوں نے مفتاح اسماعیل سے سوال کیا کہ گاڑیاں کب خریدی گئیں اور کس نے خریدیں، مفتاح اسماعیل اس کاجواب دیں۔

مفتاح اسماعیل کا اعتراض تھا کہ موجودہ حکومت نے کیا گورننس کی جس کی مثال دی جائے، سرکاری گاڑیاں بولی کے ذریعے فروخت کی گئیں تو نئی بلٹ پروف گاڑیاں خرید لی گئیں۔

تاہم فواد چوہدری نے استفسار کیا تو مفتاح نے کہا تفصیل ابھی میرے پاس نہیں، میں نے نجی ٹی وی پر پٹی دیکھی ہے، پروگرام کے بریک میں تلاش کر کے جواب دے دوں گا۔تاہم بریک کے بعد اینکر عادل عباسی نے پوچھا تو مفتاح اسماعیل نے کہا مجھ سے غلطی ہوگئی ہے معذرت خواہ ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے سنی سنائی بات آگے بڑھا دی، گاڑیوں سے متعلق جس چینل نے خبر چلائی وہ بھی معذرت کر چکا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہم تو ٹی وی کے ذریعے ہی خبریں سنتے ہیں، مجھ سے غلطی ہوئی ہے تو معذرت کرتا ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3raCLEe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times