
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد کی جانے والی کاوشوں پر عمر ایوب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ “ٹیکنیکل فالٹ ہو جاتےہیں”، گذشتہ رات ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن پر جس طرح عمر ایوب اور انکی وزارت نے معاملےکودیکھا انکےعزم کا پتا چلتا ہے، اگر اتنی کوشش نہ ہوتی تو بجلی کی بحالی میں تاخیر لازم تھی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا اور جنرل مزمل نے بھی بجلی بحالی کی شش میں حصہ ڈالا۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب پاور بریک ڈاؤن کے سبب پورا ملک رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہا اور تاحال بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔
وفاقی وزیرعمر ایوب کے مطابق وارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی بحال کردئیے گئے ہیں، ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے، ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز ہوجائے گا۔
پنجاب میں بھی بجلی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں ایک سو بتیس کے وی کے آٹھ گرڈز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔کھاریاں، لالہ موسیٰ اور گجرات میں بھی روشنی لوٹ آئی، سنگجانی ، ملتان اور مظفرگڑھ میں بھی بجلی جزوی طورپر بحال، گجرخان اور جہلم کے علاقوں میں گیارہ کے وی کے فیڈرز پر بجلی بحال، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، صادق آباد، منچن آباد، کوٹ ادو، رحیم یار خان میں بجلی تاحال غائب ہے۔
کےالیکٹرک کے60فیڈرز پر بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اورنگی ٹاؤن میں بجلی بحال، ریڈزون کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی شروع ہوچکی ہے۔
کےالیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے سات سو میگاواٹ بجلی ملتی ہے۔ بجلی کی ترسیل متاثر ہونے سے بڑے گرڈاسٹیشن اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپ کرگئے۔
ٹیکنیکل فالٹ ہو جاتے ہیں لیکن جس طرح عمر ایوب اور ان کی وزارت نے ساری رات جاگ کر اس معاملے کو دیکھا اس سے ان کی کمٹمنٹ کا پتا چلتا ہے، فیصل واڈا اور جنرل مزمل نے بھی بجلی بحالی کوششش میں حصہ ڈالا اگر اتنی کوششش نہ ہوتی تو بحالی میں تاخیر لازم تھی #electricitybreakdown https://t.co/gvN1kf8bRc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 10, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i1lc6c
0 comments: