Thursday, December 17, 2020

سینیٹ الیکشن وقت سےپہلے کرانے کے معاملہ، لیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

سینیٹ الیکشن وقت سےپہلے کرانے کے معاملہ، لیکشن کمیشن کا اہم بیان سامنے آگیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتے، ، سینیٹ انتخابات قانون کےمطابق اپنے وقت پرہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن وقت سےپہلے کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتا، سینیٹ الیکشن کاقانون موجودہے، سینیٹ انتخابات قانون کےمطابق اپنےوقت پرہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلئےالیکشن کمیشن کےپاس 30دن ہوتے ہیں ، 11مارچ کوسینیٹ کےنصف ارکان ریٹائرڈہو جائیں گے اور 12مارچ کوچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب اورحلف ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن11 فروری سے 11مارچ تک انتخابات کااختیاررکھتا ہے، قبل ازوقت یا تاخیر سے انتخابات کی بات بے معنی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرانےکا فیصلہ کیا تھا ، سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائےفروری میں ہوں گے۔

جس کے لیے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نےکابینہ میں تجاویز پیش کیں اور مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی تھی ، جس کی روشنی میں طے کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں گے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائےطلب کرےگی۔

حکومت سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں ترمیم کےبغیر الیکشن کروا سکےگی اور آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شوآف ہینڈکےذریعےفروری میں منعقد ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38iYK46

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times