
معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایکس کی بہترپرفارمینس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی اورپی ایس ایکس 2.5سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناکےباعث سپر پاورزمعاشی غیراستحکام کاشکارہوئیں لیکن پاکستان نےاپنی بہترین حکمت عملی سےکورونا کو ہرایا بلکہ صنعتیں کھولیں، جس سے غریب کوروزگاربھی فراہم ہوااورنئےکاروباربھی شروع ہوئے۔
کورونا کے باعث جہاں سپر پاورز معاشی غیر استحکام کا شکار ہوئیں وہیں پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور عمران خان کےوژن کیوجہ سے ناصرف کورونا کو ہرایابلکہ صنعتوں کےکھولنےسےغریب کو روزگاربھی فراہم ہوااورنئےکاروباربھی شروع ہوئے PSXکی بہترین پرفارمینسPDMکےبیانیےکی موت ثابت ہوئی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 18, 2020
2/2
ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس کی بہترپرفارمینس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی، پی ایس ایکس 2.5سال کی بلندترین سطح 43766 پوائنٹس پر پہنچ گئی، 73.07فیصدکمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76ارب63کروڑ93لاکھ روپے بڑھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج 2.5 سال کی بلند ترین سطح 43766 پوائنٹس پر پہنچ گئی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 18, 2020
73.07 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76 ارب 63 کروڑ 93 دولاکھ روپے بڑھی۔
1/2
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34piimf
0 comments: