
آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 100 فیصد شہریوں کو قومی صحت کارڈز دیے جائیں گے. وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کو صحت کارڈز کی فراہمی کا اعلان آج کریں گے۔ صحت کارڈز فراہمی سے متعلق تقریب شام ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔
تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر، وزیر صحت اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
قومی صحت کارڈ پر پاکستان کے پینل کے 350 اسپتالوں میں داخلے کا مفت علاج ہوگا، آزادکشمیر کے 11 اسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں علاج کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
آزاد کشمیرکے ضلع مظفر آباد، میرپور، کوٹلی، باغ، ہٹیاں بالا اور ضلع نیلم میں صحت کارڈ پر مفت علاج ہوگا۔ ضلع بھمبھر، حویلی، سدھنوتی اور ضلع پونچھ میں بھی قومی صحت کارڈ پر علاج کیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ آزاد کشمیر کے آرمی اسپتالوں میں بھی پہلی مرتبہ ہیلتھ کارڈ پر علاج کی سہولت ملے گی۔
صحت کارڈ کے تحت ایک خاندان کے کم از کم 6 افراد علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، صحت کارڈ کے تحت ہارٹ سرجری سمیت تمام آپریشنز بھی مفت ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J0OAN7
0 comments: