
صوبہ پنجاب میں کرونا کے بڑھتے وار کو روکنے کے لئے مزید شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب محمد عثمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے انیس اور بہاولپورکے تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ…
سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، وہاں کے علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی اور ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔
محمدعثمان کے مطابق ان علاقوں میں ملک شاپس، چکن ،گوشت، مچھلی شاپس، بیکریاں صبح7سے شام7بجےتک کھلی رہیں گی، اس کے علاوہ گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، آٹا چکیاں صبح نو سےشام7بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، ساتھ ہی فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس بھی صبح9سے شام 7بجےکھولنے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں، اس کے علاوہ لاہور ،ملتان، راولپنڈی، پشاور میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IsMuVR
0 comments: