Tuesday, December 8, 2020

وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ سیالکوٹ، عامر محمود کیانی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ سیالکوٹ، عامر محمود کیانی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج سیالکوٹ روانہ ہوں گے، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی اس دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

اس دورے کا مقصد سیالکوٹ کے کاروباری حضرات سے ملاقات اور انکو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے. اس دورے میں وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ سے شروع کی جانے والی نجی ایئر لائن کے آفس کا بھی دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کو احکامات دیے گئے تھے کہ وہ سرکاری دوروں پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سیالکوٹ کے موقع پر 17 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، پہلے مرحلے میں چار لاکھ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے بعد شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کےلیے بھی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36YuFaT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times