Tuesday, December 8, 2020

دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس پیش کر دیے ہیں، وزیر خارجہ

دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس پیش کر دیے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کر دیے ہیں۔شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت علاقائی سلامتی اور ترجیحات سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اعلیٰ عسکری حکام و وزارت خارجہ کے سینئر افسران…

اجلاس میں کورونا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کےدوران مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد کارروائیاں قابلِ تشویش ہیں جبکہ ہم دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس پیش کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ پر مبنی پالیسیوں نے خطے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36WL8w0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times