Sunday, December 20, 2020

کویت نے بھی بین الااقوامی پروازوں پر پابندی لگادی

 کویت نے بھی بین الااقوامی پروازوں پر پابندی لگادی

برطانیہ میں اور یورپی ممالک میں کورونا کی نئی لہر پھیلنے کے باعث کویت نے بھی بین الااقوامی پروازوں پر پابندی لگادی۔ سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی برطانیہ سے فضائی سفر بند کردیا ہے، جس کا مقصد اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کورونا سے محفوظ رکھنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کی جانب سے برطانیہ اور یورپ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے منظر عام پر آنے کے بعد فضائی سفر پر پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ برطانیہ میں کورونا کی نئی لہر پھیلنے کے باعث کیا گیا ہے تاہم مسافروں کی آمد و رفت پر پابندی کا فیصلہ عارضی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر سامنے آئی تھی جس کے باعث کرونا کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، نیدرلینڈ، اٹلی اور ہالینڈ پہلے بھی برطانیہ پر سفری پابندیاں لگاچکے ہیں جبکہ اسرائیل، جرمنی اور فرانس کی جانب سے فضائی، سمندری اور بری سرحدوں کو بند کرنے سے متعلق سوچا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WxWMYj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times