Monday, December 7, 2020

احسن اقبال پر فرد جرم عائد کرنےکیلئےتاریخ مقرر

احسن اقبال پر فرد جرم عائد کرنےکیلئےتاریخ مقرر

احتساب عدالت اسلام آباد نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ن لیگی رہنما احسن اقبال پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے22 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان نے اپنے فائدے کے لیے نیب کو کھلی چھٹی دی ہوئی…

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب اور اعلیٰ افسران کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ پاکستان کی انتظامی مشین جام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا۔

مذکورہ کیس میں قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔ مذکورہ کیس میں ن لیگی رہنما ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب بھی جمع کرا چکے ہیں۔

احسن اقبال کا مؤقف ہے کہ نیب یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسپورٹس سٹی کیوں بنایا گیا۔ نیب نے اس کیس میں احسن اقبال کو23 دسمبر2019 میں گرفتار بھی کیا تھا۔

ن لیگی رہنما نے اپنی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور26 فروری2020 ان حق میں فیصلہ آنے پر احسن اقبال کو رہا کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2L3Ckfh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times