Sunday, December 13, 2020

شادیوں میں مودی کے مخالف گانے گائے جانے لگے

 شادیوں میں مودی کے مخالف گانے گائے جانے لگے

شادیوں کے موقع پر گانے بجانا اور گانا ایک عام رواج ہے لیکن اب بھارت میں احتجاج کا ایک انوکھا ہی انداز سامنے آیا ہے جہاں شادی بیاہ کی تقریبات میں مودی مخالف گیت گائے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کسان نئے قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اب شادی کی تقریبات میں بھی…

بھارتی ریاست لدھیانا کے پنجاب کلچرل سوسائٹی کے صدر اور گلوکار روندر رنگوال نے کسانوں کے حق میں ایک گانا لکھا ہے جسے اب شادی بیاہ کی تقریبات میں احتجاجاً گایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں مچھیوارا کے قریب ایک گاؤں میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں نے کسانوں کے حق میں گانے گائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قانون کے خلاف کسان گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

بھارتی کسانوں کو یہ خطرہ ہے کہ مودی حکومت نئے زرعی قانون کے ذریعے ان سے روزگار چھیننے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3maQS9S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times