Sunday, December 13, 2020

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں ریکارڈ انفلو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 دسمبر کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک کروڑ12لاکھ ڈالر ترسیلات موصول ہوئیں، اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 15کروڑ 46لاکھ ڈالر آچکے ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے یہ بھی بتایا کہ اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 8کروڑ 87لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پروگرام کا افتتاح وزیراعظم نے 10 ستمبر کو کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھارہے ہیں، جو خوش آئند ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37kF6pr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times