Saturday, December 5, 2020

بھارتی کورونا ویکسین ناقص نکل آئی، وزیرِ صحت انیل وج ویکسین کے باوجود کورونا وائرس کا شکار

 وزیرِ صحت انیل وج

کورونا ویکسین ٹرائل میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر صحت انیل وج بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کورونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد دن بہ دن لاکھوں کی تعداد میں بڑھ رہی ہے۔

بھارت کورونا کے بڑھے ہوئے کیسز پر قابو پانے کےلیے موثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوپا رہا، اسی سلسلے میں بھارت میں بھی کرونا ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں اور ویکسین کے آزمائشی مرحلے میں ریاست ہریانہ کے وزیرصحت انیل وج نے بھی شرکت کی۔

انیل وج نے آزمائشی ویکسین گزشتہ ماہ ہی لگوائی تھی تاہم بھارتی ساختہ ویکسین انتہائی ناقص نکلی، اور ویکسین لگوانے والے انیل وج کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع انیل وج نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں مجھ سے ملاقات کرنے والے افراد بھی کرونا ٹیسٹ کروالیں۔

صحت سمیت متعدد وزارتیں سنبھالنے والے 67 سالہ انیل وج نے بھارت بائیوٹک کے کوواکسن کے تیسرے مرحلے کی آزمائش کے دوران کوویڈ 19 کی ویکسین لگوائی تھی۔

ویکسین بنانے والی کمپنی بائیوٹیک نے وزیرصحت انیل وج کے کرونا کا شکار ہونے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کو ویکسین دو ڈوز پر ڈیزائن کی گئی ہے دوسری ڈوز 28 دن بعد لگی تھی، اسی لیے دوسری خوراک لگنے پر معلوم پڑے گا کہ ویکسین کارآمد ہے یا نہیں۔

کمپنی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تیسرے مرحلہ کے ٹرائل ڈبل-بلائنڈ اور رینڈمائزڈ ہوتے ہیں، جس میں ٹرائل میں حصہ لینے والے 50 فیصد لوگ ٹیکہ حاصل کرتے ہیں اور 50 فیصد پلیسیبو حاصل کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37IsaIE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times